حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی تجویز کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔
شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ پیٹرول کی قیمت دوبار بڑھائی تھی۔