ون ڈے سیریز: ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے ہاتھوں پاکستانی ویمن ٹیم وائٹ واش

ویسٹ انڈیزویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 58 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہیں،عالیہ ریاض نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ارم جاوید 26 جبکہ عائشہ ظفر اورکپتان جویریا خان نے 13،13 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے شکیرا سیلمن اور عالیہ ایلینی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسٹیفینی ٹیلر نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے دیا گیا ہدف ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے 44 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان اسٹیفینی ٹیلر نے ناقابل شکست 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی،چیڈین نیشن 51 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ ہیلی میتھیوس نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے انعم امین نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیانا بیگ اور سعدیہ اقبال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان اسٹیفینی ٹیلر کو شاندار کاکرکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 45 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 37 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں