پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 606ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید263 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار636ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار767کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں