پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں رجحان مثبت رہا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1546 پوائنٹس کم ہو کر 45749 پر بند ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1726 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا، 100 انڈیکس کی کاروباری ہفتے میں کم ترین سطح 45716 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 47443 رہی۔

اس کے علاوہ بازار میں ایک ہفتے میں 1 ارب 58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 54 ارب 85 کروڑ روپے رہی۔

واضح رہے کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 278 ارب روپے کم ہو کر 7818 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں