سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 66 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 51 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
اسکے علاوہ حیدرآباد میں 11، عمرکوٹ میں، دادو، میرپور خاص اور سکھر میں 1 ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نومبرمیں ڈینگی کے 565 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اکتوبرمیں ڈینگی کے 1864 کیس رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4774 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔