پی ٹی اے نے نیشنل رومنگ منصوبے پرکام شروع کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل رومنگ منصوبے پر کام شروع کر دیا جس کے تحت ایک نیٹ ورک کے سگنل نہ ملنے پر سم خود بخود دوسرے نیٹ ورک پر منتقل ہو جائے گی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان میں نیشنل رومنگ کا آغاز کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر نیشنل رومنگ متعارف کروائی جائے گی۔

بلوچستان کی زیادہ تر آبادی دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر ہے اور دور دراز آبادی کی کوریج کے لیے موبائل کمپنیوں کو مشکلات تھیں۔

پی ٹی اے کی ہدایت پر موبائل فون آپریٹرز نے جوائنٹ ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی جوکہ ایک ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی۔ موبائل فون آپریٹرز کی ٹیم ٹریفک ٹرینڈز اور سسٹم کا جائزہ لے گی۔

اس کے لیے کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے جبکہ بلنگ کا طریقہ کار موبائل فون کمپنیاں آپس میں طے کریں گی۔ دور دراز علاقوں کے صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں