برطانوی شخص نے ٹینک ٹیکسی سروس شروع کردی

برطانوی شخص نے دنیا کی منفرد اور انوکھی ٹینک ٹیکسی سروس شروع کردی ۔

برطانوی شہر ناروچ سے تعلق رکھنے والے شہری مرلن بیچلر کا یہ ٹینک درحقیقت ایک بند گاڑی ہے جس کےنیچے ٹینک کی طرح زنجیر لگی ہے۔

مرلن نے اسے خرید کر اس کی مرمت کی جس پر کل 35 ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہوئی اور اب لوگ بڑے شوق سے اس پرسوار ہوکر شادیوں میں جاتے ہیں ، اسے جنازوں کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ دنیا کی مہنگی ترین ٹیکسی سروس ہے اور اس کا کرایہ کم از کم 1000 ڈالر رکھا گیا ہے۔

پہلے پڑوسیوں، پھر دوستوں، اور دوستوں کے دوستوں کے بعد عام افراد نے بھی ان سے رابطہ کیا اور سب اس میں سوار ہونا چاہتے ہیں۔

اب وہ خاص تقاریب، شادیوں اور جنازوں وغیرہ میں اپنی گاڑی نکالتے ہیں اور ایک چکر کے 1000 ڈالر لیتے ہیں۔

مرلِن کے مطابق اس ٹینک نما سواری کے انشورنس اخراجات ان کی خاندانی ہونڈا سوک گاڑی سے بھی کم ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ یہ سروس خالص تفریحی مقاصد کے لئے ہے کیونکہ جب وہ اور ان کے مسافر سڑک سے گزرتے ہیں تو لوگ انہیں مسرت سے دیکھتے ہیں اور ہاتھ ہلاتے ہیں۔

اب مرلن کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح سیر و تفریح، سالگرہ اور دیگر تقاریب کے لئے انہیں لائسنس مل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں