جنوبی افریقا کے سابق صدر ڈی کلرک انتقال کرگئے

جنوبی افریقا کے سفید فام سابق صدر ڈی کلرک 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا نے سابق صدر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی افریقا کے سابق صدر ڈی کلرک میں رواں سال کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ڈی کلرک ستمبر 1989 سے مئی 1994 تک جنوبی افریقا کے صدر رہے۔

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ نسل پرستی کے خاتمے میں مدد پر ڈی کلرک اور نیلسن منڈیلا کو 1993 میں مشترکا طور پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں