مہنگائی کا جن ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوگیا ہے جس کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں دال، چینی سے لے کر سبزی تک ہر چیز کی قیمت دگنی ہوگئی ہے، ٹماٹر 150 سے 200 روپے، لہسن 80 روپے اور ادرک 100 روپے پاؤ فروخت ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ بھنڈی 130، گوبھی 120، کریلا100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
چینی 145 سے 160 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت 6050 سے بڑھ کر 8000 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ چنے کی دال 160 روپے کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1380 جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار750 روپے فروخت ہورہا ہے۔
اس کے علاوہ دودھ 120 روپے کلو، گھی 360 روپے اور آئل 380 سے 400 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ مرغی کا گوشت 380 سے400 روپے اور چھوٹا گوشت 11 سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔