کراچی میں 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں عاشورہ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 8سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی میں ہوگا۔