ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنادی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایشیا پیسیفک ویکسین ایکسس سہولت کے تحت کرونا ویکسین کی خریداری کے لیے 70 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اعلان اے ڈی بی کے ڈائریکٹر جنرل یوجینیو زوخوف نے وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اے ڈی بی پاکستان کو اگلے پانچ سالوں کے لیے شہری خدمات کے شعبوں، آفات کے خطرے میں کمی اور پالیسی پر مبنی پروگرام مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً 10 ارب ڈالر کی تازہ امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس پر اقتصادی امور کے وزیر نے حکومت پاکستان کو مسلسل تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے پر اے ڈی بی کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں