پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو کاروبار کا مثبت دن رہا۔

شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 229 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 629 پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 355 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 755 رہی۔

حصص بازار میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب 65 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار بندش پر 27 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 960 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں