آسٹریلیا نے کاربن اخراج کم کرنے والی ٹیکنالوجی کیلئے 740 ملین ڈالر سرمایہ کاری فنڈ کا اعلان کیا ہے۔
سڈنی سے خبر ایجنسی کے مطابق کم کاربن اخراج ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری فنڈ کا اعلان آسٹریلوی وزیر اعظم نے کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2050 تک کاربن کے صفر اخراج تک پہنچنے کا منصوبہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی پورا ہوسکتا ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری فنڈ آسٹریلوی کمپنیوں کو کاربن اخراج صفر کرنے کا نیا حل تلاش کرنے میں مدد دے گا۔