انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس نے پاکستانیوں کو مزید پریشان کر دیاہے ۔
گزشتہ تین روز میں مسلسل ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ آج کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 1.30 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 172.93 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 171.63 پربند ہواتھا ۔