پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی پوری لائن اپ پر قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.
کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے منگل کو بزنس ریکارڈر کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اضافہ 10 نومبر کو اور اس کے بعد کی جانے والی بکنگ پر لاگو ہوگا۔ تاہم، نئے نرخ ان لوگوں پر لاگو نہیں ہوں گے جنہوں نے اپنی کاریں پہلے ہی بک کروا رکھی ہیں اور دسمبر تک جن کی ڈیلیوریز ہونی باقی ہیں۔
جمالی نے بزنس ریکارڈر کو بتایا، ‘جن لوگوں نے اپنی گاڑیاں بک کروائی ہیں، اور نومبر سے دسمبر تک ڈیلیوری کرائی ہے، وہ پرانے نرخ ادا کریں گے۔ انہیں بقیہ رقم 15 نومبر تک یا اس تاریخ کے آس پاس کلیئر کرنی ہوگی۔ ہم اس پر سختی کر رہے ہیں، کیونکہ اس مدت میں تقریباً 13,500 کاریں ڈیلیوری کے لیے ہیں۔’
جمالی نے مزید کہا کہ جنوری کی ڈیلیوری پر نئے نرخ وصول کیے جائیں گے۔
ٹویوٹا یارس، کرولا الٹیس گرانڈے، ریوو اور فارچیونر ماڈلز کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
٭ ٹویوٹا کرولا
کرولا Altis Grande X CVT 1.8 (بیج کلر) کی قیمت میں 210,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد نئی قیمتیں 4,079,000 روپے ہیں، جبکہ اس کی پرانی قیمت 3,869,000 روپے تھی۔
کرولا Altis Grande X CVT 1.8 (سیاہ انٹیریئر) کی قیمت میں 210,000 روپے کے اضافے سے اس کی قیمت 3,889,000 روپے سے 4,099,000 روپے ہو گئی ہے۔
Corolla Altis X Automatic 1.6، اور Corolla Altis X CVT-i 1.8 کی قیمتوں میں ہر ایک میں 200,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دونوں قسموں کی نئی قیمت بالترتیب 3,449,000 روپے اور 3,779,000 روپے ہے۔
Corolla Altis X 1.6 کے مینوَل ورژن کی قیمت میں 190,00 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی نئی قیمت 3,299,000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3,109,000 روپے تھی۔
٭ ٹویوٹا یارس
کمپنی نے Yaris ATIV CVT 1.3 پر 180,000 روپے اور ATIV M-T 1.3 پر 160,000 روپے کا اضافہ کیا ہے۔ دونوں قسموں کی نئی قیمتیں بالترتیب 2,849,000 روپے اور 2,679,000 روپے ہیں۔
Yaris ATIV X CVT 1.5 اور Yaris ATIV M-T 1.5 کی نئی قیمت بالترتیب 200,000 روپے اور 180,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 3,099,000 روپے اور 2,899,000 روپے ہے۔
Yaris GLi CVT 1.3، جس میں 160,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اب اس کی قیمت 2,749,000 روپے ہوگی جبکہ اس کی قیمت 2,589,000 روپے تھی۔
یارس جی آیل آئی ایم/ٹی 1.3 ایک لاکھ 40 ہزار روپے مزید مہنگا ہو گئی ہے، اور 2,409,000 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 2,549,000 روپے میں دستیاب ہوگی۔
٭ ٹویوٹا فارچیونر
Fortuner 2.8 Sigma کی قیمت میں سب سے زیادہ 580,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس نے اس کی قیمت کو 9,269,000 روپے سے بڑھا کر 9,849,000 روپے تک پہنچا دیا ہے۔
Fortuner 2.7 G، کی قیمت میں 500,000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کی قیمت 7,649,000 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 8,149,000 روپے ہوگی۔
Fortuner 2.7 VVTi کی قیمت میں مزید 500,000 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ ویرینٹ، جو 8,899,000 روپے میں دستیاب تھا، اب اس کی قیمت 9,399,000 روپے ہوگی۔
٭ ٹویوٹا ریوو
Revo G 2.8 کے آٹو اور مینوَل ورژنز میں 330,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اب ویریئنٹس کی قیمت بالترتیب 7,109,000 اور 6,759,000 روپے ہوگی۔
REVO V Auto 2.8 کی قیمت 7,379,000 روپے سے 400,000 روپے بڑھ کر 7,779,000 روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح Revo Hilux E کی قیمت 290,000 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,859,000 روپے سے 6,149,000 روپے ہو جائے گی۔