سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح الرمیح کا کہنا ہے کہ غیرملکی ٹرکوں کے لائسنسوں کے اجراء کے لیے ون ونڈو سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ لائسنس ایک جگہ سے جاری ہوں گے، نیا طریقہ کار موثر ہوگا اور ون ونڈو سسٹم سے لائسنس کے اجراء میں تیزی آئے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں ڈرونز کے استعمال کےلائسنس کا اجراء ابھی زیرغور ہے اور اس سلسلے میں کچھ سیکورٹی تحفظات ہیں جنہیں دور کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر رمیح الرمیح نے مزید کہا کہ نیشنل ٹرانسپورٹ اسٹریٹجک کے تحت دمام، الجبیل، الخفجی میں 7 لاجسٹک زون قائم کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی مستقبل کے حوالے سے متعدد منصوبے تیار کررہی ہے، مثلا ٹرانسپورٹ مارکیٹ میں بسوں کا منصوبہ، پبلک ٹرانسپورٹ خلاف ورزیوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے اندراج، شاہراہوں سے سامان لےجانے والے ڈرائیوروں کے اوقات کار کا تعین، روڈ کے دونوں اطراف معائنہ نظام، غیرملکی ٹرکوں کے امور کی اصلاح اور منصفانہ کمپیٹیشن جیسے امور منصوبوں کا حصہ ہیں۔