پائلٹ کی غفلت، پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بچ گیا

کینیڈا میں پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ ایئر کینڈا کے طیارے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا

پی آئی اے پائلٹ کی مبینہ غفلت کے باعث ٹورنٹو ایئر پورٹ پر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ائیر لائن انتظامیہ نے کپتان کو کاک پٹ ریسورسز منیجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ٹورنٹو ائیر پورٹ پر پی آئی اے اور ائیر کینیڈا کا طیارہ آمنے سامنے آگئے۔ پرواز 782 کا پائلٹ بغیر کلیئرنس کے ٹیکسی وے قطار میں داخل ہوگیا۔

اسی دوران سیئول سے آنے والا ائیر کینیڈا کا طیارہ بھی اسی رن وے پر لینڈنگ کے حتمی مرحلے میں آگیا۔

پی آئی اے طیارے کو ٹیکسی کرتے دیکھ کر ائیر کینیڈا طیارے کو 15 منٹ تاخیر سے لینڈ کرایا گیا۔

رجسٹریشن نمبر اے پی بی جی وائی کا حامل پی آئی اے کی پرواز ائیر کینیڈا کی لینڈنگ کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہو چکی ہے۔

پائلٹ کی مبینہ غفلت پر ائیرلائن انتظامیہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کاک پٹ ریسورسز منیجمنٹ کورس دوبارہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان تاحال واقعہ پر مؤقف دینے گریزاں ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں