بھارت اور سری لنکا کے مختلف علاقوں میں سیلاب، 9 افراد ہلاک

سری لنکا اور بھارت کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سری لنکا کے 25 اضلاع میں سے آدھے علاقے زیر آب آ چکے ہیں، بھارتی ریاست تامل ناڈو بھی سیلا ب کی زد پر ہے، بھارت کے اہم شہر چنائی کی شاہراہیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں۔

سری لنکا میں اب تک پانچ اور بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں