چینی شہر شین یانگ میں شدید برفباری،116 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

چین کے صوبے لیاؤ ننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے جو 1905 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری ہے ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں اتوار سے شروع ہونے والے برفانی طوفان سے منگل تک اوسطا 51 ملی میٹربرفباری ریکارڈ کی گئی ہے جو 1905 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری ہے ۔

موسمیاتی حکام نے برفانی طوفان کے لیے الرٹ جاری کیا ہے کیونکہ تین روز سے جاری برفباری سے معمول زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں