وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان نے اکبر ایوب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ اکبر ایوب خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔
مستعفی ہونے والے وزیر اکبر ایوب خان کا کہنا ہے کہ صحت اور حلقہ انتخاب کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے ایک وزیر اور ایک مشیر کو بھی کابینہ سے فارغ کیا گیا تھا.