ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کے بہتر رن ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ ورلڈکپ سے باہر ہو گیا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سپر 12 کا میچ شارجہ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ نے سنسی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کے وینڈر ڈیوسن نے 94 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز بنائے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ ہدف کے تعاقب میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پرمقررہ اوورز میں 179 رنز ہی بنا سکا۔ انگلینڈ کے معین علی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیوڈ میلان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ کے باؤلر کاگیسو رباڈا نے انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک کی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔ رباڈا نے ووکس، مورگن اور جارڈن کو آؤٹ کی۔