اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 98 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں مجموعی طور پر 3 ہزار 9 سو 33 افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے جبکہ دیہی علاقوں میں 2 ہزار 2 سو 89 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 6 سو 44 مریض سامنے آئے۔
ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق ڈینگی وائرس کے رواں سیزن میں وائرس سے مجموعی طور پر15 افراد انتقال کرچکے ہیں.