دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوگئیں جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے اپنی کمپنی کا نام میٹا رکھنے کے بعد یہ پہلا لمحہ ہے جب اس کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں فیس بک اور اس کی ذیلی کمپنیوں انسٹاگرام، واٹس ایپ کی سروسز بھی 7 گھنٹوں تک معطل رہی تھیں.
تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی.