پاکستان اور جرمنی کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

پاکستان اور جرمنی میں سماجی تحفظ اور صحت سمیت متعدد شعبوں می تعاون کیلئے بڑا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک جرمنی نے بھی پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون کیلئے معاہدہ طے کرلیا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

جرمنی کے ساتھ معاہدے کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن میں ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن شریک ہوئے جبکہ جرمن وزارت اقتصادی ترقی و تعاون کی کمشنر برائے ایشیا نے شرکت کی۔

دونوں ممالک کے درمیان 12 کروڑ 90 لاکھ یورو کا معاہدہ طے ہوا ہے اور مالی معاہدے کے تحت ملنے ولای رقم مختلف منصوبوں کےلیے مختص کی جائے گی۔مالی معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو رقم ڈیجیٹل گورننس، سماجی تحفظ اور صحت کے شعبے پر خرچ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں