سی اے اے انتظامیہ کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری

سی اے اے انتظامیہ نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، سی اے اے ملازمین دفاتر اور گھروں میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق سی اے اے کے متعلقہ شعبوں ، رہائشی کالونیوں اور دفاتر میں ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کریں ، تمام ملازمین مچھر دانیوں کا استعمال کریں ، دفاتر اور گھروں کے سامنے پانی کھڑا نہیں ہونے دیا جائے۔

واضح رہے کہ سی اے اے کے متعدد ملازمین گزشتہ دنوں میں ڈینگی کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث سی اے اے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر قیصر یار خان نے الرٹ جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں