بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی بھی کپتان ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ملنے والی دھکمیوں پر اُن کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں راہول گاندھی نے ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’یہ لوگ نفرت سے بھرے ہوتے ہیں کیونکہ کوئی بھی انہیں پیار نہیں دیتا۔‘
Dear Virat,
These people are filled with hate because nobody gives them any love. Forgive them.
Protect the team.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 2, 2021
راہول گاندھی نے کہا کہ ’ان کو معاف کردیں اور اپنی ٹیم کی حفاظت کریں۔‘
اس ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر ’ڈیئر ویرات‘ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد نے راہول گاندھی کی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی کوہلی کے لیے حمایتی پیغامات جاری کیے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے۔
گزشتہ سال انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے۔