عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادے سعود بن عبدالرحمن کا انتقال ہوگیا ہے، ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کر کے ان کی وفات کی اطلاع دی ہے۔
سعودی ایوان شاہی نے بتایا کہ متوفی کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز عصر دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبد اللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کے علاوہ جنت کے اعلی مقام کی دعا کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یکم اکتوبر کو سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہلا بنت عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعودی بھی انتقال کرگئی تھیں۔