ملک میں کورونا سے 11 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43914 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 561 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 11 افراد انتقال کرگئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.27 فیصد رہی۔
Statistics 3 Nov 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 43,914
Positive Cases: 561
Positivity %: 1.27%
Deaths : 11
Patients on Critical Care: 1313— NFRCC (@NFRCCofficial) November 3, 2021
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28477 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 74578 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 544 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 23531 ہوگئی ہے۔