دنیا کی دوسری بڑی موبائل کمپنی اب پاکستان میں‌موبائل بنائے گی

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کی غیرملکی کمپنی اب پاکستان میں موبائل فون بنائے گی۔

یہ بات مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی جس میں ان کا کہنا ہے کہ میک ان ‏پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی شیاؤمی ائیر لنک کمیونیکیشن کے ‏اشتراک سے پاکستان میں فون بنائے گی۔

عبدالرازاق داؤد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اڑھائی سے تین ملین موبائل فون سالانہ پاکستان میں تیار ہوں گے ‏اور پیداواری سہولت قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور میں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہپیداواری سہولت جنوری 2022 میں فنکشنل ہوجائے گی جس سے 3 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں ‏گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں