مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی جدوجہد دبانے کے لیے مودی حکومت کے جارحانہ اقدامات جاری ہیں۔
قابض مودی حکومت نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مزید 5 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ جن میں سے 3 ہزار اہلکار صرف سری نگر اور بقیہ دیگر علاقوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔
سری نگر اور دیگرعلاقوں میں قابض بھارتی فورس کے سیکڑوں کیمپ اور بنکرز پہلے سے ہی قائم ہیں۔
قابض انتظامیہ نے وادی کی مخدوش سیکیورٹی صورتحال کو اضافی نفری کی تعیناتی کی وجہ بتایا ہے۔