پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کے لیے چینی موبائل کمپنی شاؤمی اور ایئرلنک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شاؤمی اور ایئر لنک کے درمیان پاکستان میں موبائل کی تیاری کا معاہدہ ہو گیا ہے اور جنوری 2022 سے شاؤمی موبائل پاکستان میں تیار ہوں گے۔
Xiaomi
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 2, 2021
اور Air Link کے درمیان پاکستان میں موبائل اسمبلنگ معاہدہ
جنوری 2022 سے Xiaomi موبائل پاکستان میں اسمبل ہوں گے
حماد اظہر اور خسرو بختیار بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ان کا initiative تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہا ہے@Hammad_Azhar@KhusroMakhdum
انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اور خسرو بختیار مبارکباد کے مستحق ہیں اور انہی کے اقدام تیزی سے نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔