پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ بھارت کو افغانستان کے ہاتھوں بھی شکست ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان ٹاس جیت گیا تو بھارت کو شکست ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنی یوٹیوب ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ اگر بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنامنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں بھارت سیمی فائنل میں آئے اور پاکستان کا بھارت سے پھر مقابلہ ہو۔