چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا تمام ڈسٹرکٹ انچارجز، مرکزی لیگل ایڈ، مرکزی ڈاکٹرز فورم، مرکزی میڈیکل ایڈ، مرکزی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، مرکزی شعبہ خواتین، مرکزی علماء رابطہ کونسل، مرکزی سینئیر سیٹیزن کے زمہ داران اور عہدے داران سے اہم خطاب
کراچی کے امن کی خاطر ہمیں اپنے 7 ساتھیوں کی شہادت قبول کرنی پڑی ہے۔ہم نے انسانی جانوں کی قربانیاں اس لیے نہیں دیں تھیں کہ پاکستان کے معاشی حب کو راء کے چنگل سے آزاد کروا کر آصف زرداری کے قبضے میں دے دیا جائے۔
کچھ لوگ آج بھی مہاجروں کو ایک ہوکر لسانی سیاست کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔شرعی اور دنیاوی وجوہات کے باعث PSP کبھی لسانی سیاست نہیں کرئے گی۔
35 سال قبل ایم کیو ایم بننے سے پہلے مہاجر قوم ذیادہ خوشحال تھی ،ایم کیو ایم بننے کے بعد مہاجروں کی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے ظلم کا مقابلہ کوئی لسانی جماعت نہیں کرسکتی۔
لسانی سیاست کا فائدہ صرف پیپلزپارٹی کو ہوتا ہے۔
پیپلز پارٹی کا مقابلہ ایک قومی جماعت ہی کرسکتی ہے اور وہ PSP ہے۔سندھیوں نے کبھی جیے سندھ کو ووٹ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پیپلز پارٹی ووٹ دیا۔مہاجروں کی پیپلزپارٹی PSP ہے۔
مہاجر ایم کیو ایم کی صورت میں جیے سندھ بنا چکے، نتیجہ آپکے سامنے ہے۔