پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات ، 482 نئے کیسز رپورٹ

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40621 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 482 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 6 ہلاکتیں ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28456 ہو گئی اور مجموعی کیسز12 لاکھ 73 ہزار 560 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22545 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1024 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 22 ہزار 559 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں