وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 1 شہری انتقال کر گیا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) زعیم ضیاء کے مطابق رواں سال اب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے 13 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز شہرِ اقتدار میں ڈینگی وائرس سے مزید 102 افراد بیمار ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بیمار ہونے والے افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 597 ہو گئی۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 72 ہو گئی۔
ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد 1 ہزار 525 ہو چکی ہے۔