اکثروبیشترسماجی معاملات پر آواز اٹھانے والے اداکار یاسرحسین نے اپنے فالوورز کی توجہ ایک اہم مسئلے کی جاںب مبذول کرائی ہے۔
اداکارنےانسٹاگرام پردوران پرواز اپنے مشاہدے کے بعد اس بات پرزوردیا ہے کہ فضائی میزبانوں کے احترام والاساتھ برتاؤ کرنا سیکھیں
یاسرحسین نے لکھا،’آج، فلائٹ کےدوران میں نے دیکھا کہ مسافر، خاص طورپرمردوں کولگتا ہے کہ جہازمیں کام کرنے والی خواتین جوآپ کو ہزاروں فٹ اوپرآسمان پرکھانا دیتی ہیں، آپ کے جھوٹے برتن اٹھاتی ہیں، وہ آپ کی نوکر ہیں’.
اداکارنے مزید لکھا، ‘تمیزسے بات کرنا سیکھیں، خدارا مختلف شعبوں کا احترام کرنا سیکھیں’۔
یاسر کا پیغام اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ مسافروں کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں لیکن ان کی قدرواحترام سب پرلازم ہے۔
اس سے قبل 7 اکتوبرکو کراچی کے اوکڑازٹیسٹ کچن سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے اس بحث کا آغاز کیا تھا کہ اس شعبے میں کام کرنے والوں کو ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ویڈیو میں کرونا ویکسینیشن کا کارڈ دکھانےکا کہنے پرخاتون کوعملے پرچیختے اور انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بیشترسوشل میڈیا صارفین نے برہمی کااظہارکرتے ہوئےعوامی مقامات پر کرونا وائرس سے متعلق اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا.