سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 64 کیسز سمنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 64 کیسز سمنے آگئے ،جن میں سے 44 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں 7 اور مٹیاری میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ تھر پارکر میں 3 ،میر پورخاص میں3 اور خیرپور میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں