پاکستانی کھلاڑیوں کی سبز پرچم کے ساتھ ٹریننگ؛ آخر وجہ کیا ہے؟

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑی جھنڈا کیوں لے کر جاتے ہیں۔

کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹریننگ سیشن کے دوران میدان میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لارہے تھے۔

گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپنرنے بتایا کہ یہ جھنڈا صرف ان کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے۔ 24 کروڑ افراد اس جھنڈے تلے ہیں۔

یہ جھنڈا ہم سب کیلئے متاثر کن ہے جو ہمارے حوصلے بلند کرتا ہے، جھنڈا لانے کا مقصد یہ ہی ہے کہ گراؤنڈ میں صرف 18 یا 20 لوگ نہیں بلکہ 24 کروڑ لوگوں کی ٹیم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا وہ سب ہی لوگ اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں جو پاکستان میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہ دعا کررہے ہیں، سڑکوں پر کھڑے لوگوں کو جب ٹیم سے متعلق کوئی خبر ملتی ہے تو وہ اس جھنڈے کو نظر میں رکھتے ہوئے بات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں