پینٹاگون نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ داعش آئندہ سال امریکہ پرحملہ کر سکتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں داعش اور القاعدہ اس قابل ہوسکتے ہیں کہ امریکہ کونشانہ بنائیں اور ان کا ایسا ارادہ بھی ہے۔
پینٹاگون حکام نے کانگریس کے سامنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ طالبان داعش سے نمٹ سکیں گے یا نہیں اس لیے امریکہ کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔