سندھ میں ڈینگی کے حملے جاری، 102 نئے کیسز رپورٹ

صوبہ سندھ میں بھی ڈینگی کے حملے تاحال جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 102 نئے کیسز رپورٹ ہیں ، جن میں 54 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

اسکے علاوہ حیدرآباد میں 38، مٹیاری میں 5 اور میرپورخاص میں بھی 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ڈینگی کے 1423 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ستمبر میں ڈینگی کے 603 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس سے 15 اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں