اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں سزائے موت دینے کی شرح خوفناک ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق خودمختار تفتیش کار جاوید رحمان نے بتایا کہ رواں برس بھی اب تک ایران میں دو سو تیس افراد کی سزائے موت پر عمل ہو چکا ہے اور ان میں چار بچے بھی شامل تھے۔
رحمان نے یہ بات اقوام متحدہ کہ جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں کہی۔
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ برس مشرق وسطی کے خطے میں 493 افراد کو موت کی سزا دی گئی،جن میں سے نصف سے زائد افراد کا تعلق ایران سے تھا۔