اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔
شاہ محمود قریشی تہران میں ایرانی ہم منصب اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی دارالحکومت میں کل وزارتی اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔جس میں وزیرخارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور علاقائی صورتحال سےمتعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
قبل ازیں شاہ محمود قریشی وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پربھی ان کے ہمراہ تھے جہاں عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ،امریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری اور بحرین کے وزیراعظم سلمان بن حماد سے بھی ملاقات کی۔