ملک میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف فنکار بھی سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔
معروف اداکار ایوب کھوسہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
ایوب کھوسہ نے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج کراچی میں سائیکل چلائی۔
ایوب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے، جو مشکل ترین حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک کے غریب شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خاموش احتجاج کر رہا ہوں۔