گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری چارٹی ٹوئنٹی میچز پر مبنی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ آج گیانا میں کھیلا جا رہا ہے۔دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور تیسرے میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ۔قومی ٹیم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آج بھی آرام کا موقع دیا ہے۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ موسم کی غیریقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہدف کا تعاقب کرنا ہی بہتر ہے،کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں۔
پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شرجیل خان، محمد حفیظ، فخر زمان، صہیب مقصود، شاداب خان، حسن علی،حارث روف ، عثمان قادر اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہےجبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،کیرون پولارڈ، کرس گیل، آندرے فلیچر، شمران ہیٹمائر، نکولس پوران، آندرے رسل، ڈائن براؤ، ہیڈن والش ، اقیل حسین، جیسن ہولڈر، اور روماریو شیفرڈ۔
یاد رہے کہ پاکستان کو4میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے،پہلا اور تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا جبکہ دوسرے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔ پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔