سوڈان کے وزیر اعظم کو فوج نے گھر میں نظر بند کردیا

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو فوج نے گھر میں نظر بند کر دیا ، عرب میڈیا کے مطابق وزیر صنعت ، وزیر اطلاعت اور وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر بھی گرفتار رہنماو¿ں میں شامل ہیں ۔

سوڈان کے حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے جہاں فوج نے وزیر اعظم کو ان کے گھر میں ہی نظر بند کر دیا ، ترجمان خود مختار کونسل ، گورنر خرطوم کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ سوڈان میں مواصلات کی رسائی محدود کر دی گئی ۔

عرب میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج نے خرطوم آنے والی تمام سڑکیں اور پل بلاک کر دیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں