وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16546 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 379 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7551 ہوچکی ہے، آج مزید 183 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 447615 ہوچکی ہے، اب تک 6317049 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 466861 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 11695 مریض زیرِ علاج ہیں، 11439 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 228 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 379 نئے کیسز میں سے 51 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 23، ضلع جنوبی 6، کورنگی 8، ضلع وسطی 2، ملیر 6 اور ضلع غربی میں سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 56، ٹھٹھہ 43، میرپور خاص 20، دادو اور سجاول 19۔ 19، سانگھڑ 18،شہید بے نظیر آباد 16، نوشہرو فیروز 15، جامشورو 14، لاڑکانہ 13،عمرکوٹ 12، سکھر 10، کشمور 9، گھوٹکی 7، شکارپور 5، جیکب آباد 4، بدین 2 ، خیرپور میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے۔