ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
پی سی بی نے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے بابر اعظم کا ویڈیو پیغام جاری کر کے شائقین کے جوش میں اضافہ کر دیا ہے۔ پی سی بی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو جاری کی ہے۔
ویڈیو میں کپتان بابر اعظم کو نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بابر اعظم نے ویڈیوپیغام میں اپنی عمدہ بیٹنگ کا راز بھی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹ پریکٹس میں کیا کچھ کرنا ہے اس کی پلاننگ رات کو ہی کر لیتا ہوں ۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹریینگ میں کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کمزوریوں پر کام کیا جائے اور جو مضبوط ایریا ہے اس میں مزید نکھار لایا جائے۔ اس طرح ہر سیریز کی پلاننگ کرتا ہوں کہ اس میں کیا ہدف حاصل کرنا ہے۔
How the KING prepares! Presenting to you the @babarazam258 practice and preparation routine.#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/7uNgrk9pYE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2021
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پریکٹس میں 100 فیصد دینے کی کوشش ہوتی ہے کیونکہ پریکٹس میں 100 فیصد ہو گا تو میچ میں بھی ایسا ہی ہو گا۔
انہوں نے ورلڈ کپ کی تیاری سے بتایا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہے جس میں ہر ٹیم پوری طرح تیار ہو کر آتی ہے۔ ہم نے بھی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کوشش ہو گی کے میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے اوراصل مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کھیلا جا ئے گا۔