پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کیلئے قومی ٹیم کے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان ہو گیا تاہم پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔
بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا 24 اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے ہی بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں جبکہ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ بے صبری سے اس میچ کے منتظر ہیں۔
Pakistan's 12 for their #T20WorldCup opener against India.#WeHaveWeWill pic.twitter.com/vC0czmlGNO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 23, 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ، کرکٹ میں ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں اور ہم کل ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے جس کیلئے بیٹنگ اورباؤلنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور شعیب ملک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو سپن باﺅلنگ کے خلاف بہت خوب کھیلتے ہیں۔ اس مرتبہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بھی اہمیت کا حامل ہے اور ہم دونوں میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔