پاکستانی نژاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹر نادیہ چوہدری انتقال کر گئیں

پاکستانی نژاد کینیڈین سائنس دان ڈاکٹر نادیہ چوہدری 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ڈاکٹر نادیہ چوہدری کینسر میں مبتلا تھیں لیکن بیماری بھی انہیں مشن سے دور نہ کر سکی۔

ڈاکٹر نادیہ چوہدری آخری وقت تک نوجوان محقیقین کیلئے فنڈ ریزنگ میں مصروف رہیں۔ ڈاکٹر نادیہ چوہدری کونکورڈیا یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں اور انہوں نے منشیات اور الکوحل کے استعمال پر تحقیق کی۔

ڈاکٹر نادیہ چوہدری کا انتقال 5 اکتوبر کو مانٹریال کے اسپتال میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں