وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے وارتاحال جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 174 شہری ڈینگی کا شکارہوئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں اس وقت 2 ہزار 6 سو 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں جبکہ شہری علاقوں سے ڈینگی کے 64 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک ڈینگی کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔